اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارجنٹائن میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکرانے سے تین عالمی کھلاڑیوں سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں میں اولمپیئن خاتون تیراک کیمیل مفات، خاتون کشتی ران فلورینس آرتھوڈ اور باکسر الیکسیس ویسٹائن شامل ہیں۔ کھلاڑیوں سمیت ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کا تعلق، فرانس سے ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں تصادم، مغربی صوبے لاریجوائن کے پہاڑی علاقے میں ریئلٹی ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے دوران پیش آیا- صوبے لاریجوائن کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹروں کے پائیلٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں- ہلاک شدگان میں ریکارڈنگ کمپنی اے پی ایل، ٹی وی پروڈکشن کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں- واضح رہے کہ ریئلٹی شو میں مختلف افراد کو جنگل میں چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں سے وہ اپنی مہارتوں کا استعمال کرکے آبادی تک پہنچتے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲